لاہور سیالکوٹ موٹرو ے کیس کے مرکزی ملزم عابدعلی ملہی کو گرفتار لیا گیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کے نواحی علاقے گجر پورے میں موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابدملہی کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے تصدیق کر دی۔تفصیلات کے مطابق ستمبر کے دوسرے ہفتے کے دوران لاہور کےنواحی علاقے گجر پورہ میں سیالکوٹ موٹروے کے قریب خاتون کی آبرو رویزی کی گئی تھی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق

جس کے بعد پورے ملک میں خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ملزم شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سمیت دیگر جگہوں پر فرار ہو گیا تھا۔دوسری طرف فیصل آباد سے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کیس کا دوسرا ملزم شفقت پہلے ہی جیل میں ہے۔عابد ملہی گرفتار ہو گیا ہے۔ انشااللہ قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر