پاک فوج کا وہ شہید میجر جس کی خستہ حال قبر کی بھارت نے دوبارہ تعمیر و مرمت کردی

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج نے اپنے خلاف 4جنگیں لڑنے والی پاکستانی آرمی کے ایک افسر کی قبر کی مرمت اور تزئین کی ہے،روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی نے مقبوضہ کشمیر کے نوگام سیکٹر میں واقع پاکستانی آرمی کے اعزاز یافتہ (ستارہ جرات )میجر محمد شبیر خان شہید کی خستہ حال قبر کی مرمت کرکے اسے پہلے جیسی بنا دی ہے۔میجر محمد شبیر خان کی قبر پر لگی ہوئی لوح کے مطابق، میجر خان پانچ مئی 1972 بمطابق 1630ہجری کو بھارتی فوج کی نویں سکھ ریجمنٹ سے لڑائی میں شہید ہوگئے تھے۔میجر شبیرخان کی قبر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی تھی۔بھارتی آرمی کے چنار کور نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے ایک سپاہی، خواہ وہ کسی بھی ملک کا ہو، مرنے کے بعد عزت اور احترام کا حقدار ہوتا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر