کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمے کا مدعی مفرور ملزم نکلا، پولیس نے تصدیق کر دی

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ پولیس نے کیپٹن صفدر کیخلاف مقدمے کے مدعی کے مفرور ملزم ہونے کی تصدیق کر دی ۔ تفصیلات پولیس کا کہنا تھا کہ وقاص احمد خان کیخلاف تھانہ سپر ہائی وے میں مقدمہ درج ہے ، یہ مقدمہ اس کیخلاف انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت

مقدمہ درج ہوا تھا۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق وقاص احمد و دیگر کے خلاف 25 اگست 2019 کو مقدمہ درج ہوا تھا، مقدمے میں ہنگامہ آرائی اور کارِ سرکار میں مداخلت کی بھی دفعات ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ احسن آباد میں زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف کارروائی کی تھی اور یہ کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر کرنے گئے تھے جس پر ملزمان نے مزاحمت کی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے، وقاص احمد مقدمے میں عدالت سے مفرور ہے جب کہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کررکھی ہے، دوسری طرف مزارقائد کے تقدس کی پامالی سےمتعلق کیس میں عدالت نے کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کو رہا کردیا گیا، ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکے کےعوض ضمانت منظور کی گئی ۔ سٹی کورٹ میں مزارقائد کے تقدس کی پامالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد انہیں رہا کردیا ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر