ہم نے برسوں بعد آرمینیاکے زیر قبضہ شہر آزاد کروا لیا ،اب یہاں دن میں پانچ دن اللہ اکبر کی صدائیں گونجیں گی ، آذر بائیجان کے صدر کا فتح کا اعلان

سوشل میڈیا‎‎

باکو(مانیٹرنگ ڈیسک )آرمینیا کے زیر قبضہ ایک اور شہر آذربائیجان نے فتح کر لیا ۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے اپنی عوام کو خوشخبری دیتے اعلان کیا ہے کہ آرمینیا کے زیر قبضہ علاقہ فضولی شہر فتح کر لیا ہے ۔ اس شہر میں موجود تمام مساجد میں پانچ وقت اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہونگی ۔ آذربائیجان کے

صدر الہام علیئیف نے آرمینیا کی فوج کو دوٹوک پیغام دیا کہ وہ جلد از جلد ہمارے علاقوں سے نکل جائے ، ہم اپنی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں لینے دیں گے ۔ دوسری جانب آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباخ کے تنازع پر جنگ کئی ہفتوں سے جاری ہے اور عارضی جنگ بندی کے باوجود آرمینیا کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر