آرمی چیف نے کراچی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

سوشل میڈیا‎‎

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں پیش آنے والے کیپٹن (ر) صفدر کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کے حالیہ واقعات کا نوٹس لے لیا،

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر کراچی کو تمام واقعات کی تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ گزشتہ روز مزار قائد پر نعرے لگانے پر طوفان کھڑا کر دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان بھی جب مزار قائد پر جاتے تھےتو ان کے کارکنان نعرے لگاتے تھے ، کل کا واقعہ ناقابل برداشت ہے جس میں بہت ساری ریڈ لائنز کراس کی گئیں۔بلاول بھٹو زرداری نے سوال اٹھایا کہ بتایا جائے کہ رات کے دو بجے آئی جی سندھ مشتاق مہر کی رہائشگاہ کا گھیراؤ کرنے والے اور انھیں وہاں سے لے جانے والے دو افسران کون تھے؟ پولیس کی عزت نہیں رہے گی تو کیسے کام کرے گی؟۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر