سندھ پولیس کی بغاوت، معاملہ بڑھ گیا بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ آئی جی سندھ مشتاق مہر کی رہائش گاہ پہنچ گئے

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پولیس سے اظہاریکجہتی کیلئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ہاؤس کا دورہ کیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران سے

ملاقات کی جب کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔بلاول نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں سندھ پولیس کے ساتھ کھڑا ہوں اور اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔ سندھ کے محکمہ پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) مشتاق مہر سمیت کئی افسران نے ایک ساتھ دو ماہ کی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری کے واقعے کے بعدپولیس فورس میں مایوسی پیدا ہوئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چھٹی پر جانے جانے والوں میں آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس اور متعدد ڈی آئی جیز شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے بھی چھٹی کی درخواست دےدی۔آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کراچی کے تینوں زونل ڈی آئی جی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی میرپورخاص کا چھٹی پر جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے افسران کی جانب سے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملہ چھٹی پر جانے کا فیصلہ کیا گیا۔‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر