حکومت نے 314اشیاءکی درآمدپر ریگولیٹر ڈیوٹی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

بزنس

اسلام آباد حکومت نے 314 اشیاءکی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔سپیکرایاز صادق زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث محصولات میں کمی آئی ہے جس کے باعث قومی خزانے کو خسارے کا سامناہے اس لیے ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پٹرولیم مصنوعات کے ٹیکس سے 20فیصد ریونیو ملتاہے ۔کھانے پینے کی اشیاءددوھ ،مکھن، اور پھلوں پر دس فیصد،فرنس آئل کی درآمد پر 5فیصد ،سٹیل کی مصنوعات پر 15فیصدریگولیٹری ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جار ی کیا گیاہے ۔اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کے بعد حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس بڑھا کر 27فیصد کر دیا تھا ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Copyright © 2020 ZeroPoint. Powered by Microsol.

اوپر