تیل کا درآمدی بل 18فیصد اضافے سے 6.54ارب ڈالرہوگیا

بزنس

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران تیل کی درآمد کا بل 18 فیصد اضافے سے 6 ارب 54 کروڑ ڈالر ہوگیا، اس کے برعکس زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبے کو چھوڑ کر دیگر تمام شعبوں اور مشینی آلات کی درآمدات میں کمی دیکھی گئی ۔ اعداد و شمار کے مطابق تجارتی خسارہ جو خطرے کے نشان کو چھو رہا تھا، اب کم ہونا شروع ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں درآمدی بلمیں 5 ماہ کے دوران 2.77 فیصد سال بہ سال کے اعتبار سے کمی آئی اور 4 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگیا جبکہ تجارتی

خسارہ اسی عرصے کے دوران 2.03 فیصد سال بہ سال کے اعتبار سے کم ہو کر 14 ارب 50 کروڑ ڈالر ہوگیا۔ پٹرولیم کے شعبے میں درآمدات میں دگنا اضافہ دیکھنے میں آیا جو جولائی تا نومبر کے عرصے میں 17.6 فیصد کی شرح سے بڑھ کر 6 ارب 54 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر