سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آخری قسط موصول

بزنس

اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب نے پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر فراہم کر دیئے جس کے بعد سعودی عرب سے طے کردہ 3 ارب ڈالر کی امداد مکمل طور پر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوچکی ہے۔ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے جمعرات کو تین ارب ڈالر امداد میں سے پہلی قسط موصول ہوئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق سعودیعرب سے قرض پر 3 فیصد جبکہ متحدہ عرب امارات کے قرض پر 3 اعشاریہ ایک فیصد سود ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی رقم کی وصولی کے بعد اسٹیٹ بینک کر زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 86 کروڑ ڈالر

کی سطح پر پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 25 کروڑ ڈالر ہو گئے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر