پی آئی اے نے اربوں روپے منافع کمانے والے ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پول کھول دیا

بزنس

کراچی(این این آئی) پی آئی اے نے اربوں روپے منافع کمانے والے ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پول کھول دیا۔پی ائی اے نے ڈی جی ایوی ایشن اتھارٹی کوخط لکھ دیا جس میں قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اس امرکا انکشاف کیا کہ کوئٹہ اورفیصل آباد ائیرپورٹس کے رن وے اس قابل نہیں کہ یہاں بوئنگ 777 جہازوں کی لینڈنگ یا ٹیک آف با آسانی ہوسکے۔پی آئی اے کے پائلٹس نے کوئٹہ اورفیصل آباد ائیرپورٹس پرجب بوئنگ 777 کی لینڈنگ اورٹیکآف کیا تو اس کے بعد اپنی رپورٹ میں پی آئی اے کے پائلٹ نے ان دونوں ایئرپورٹ

کے رن وے کوغیرموزوں قراردے دیا۔خط کا متن قومی ائیرلائن کا بوئنگ کے بجائے ایئربس 320 کے ذریعے کوئٹہ اورفیصل آباد سے حجاج کرام کا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں ڈی جی ایوی ایشن اتھارٹی کو اگاہ کردیا گیا ہے جبکہ قومی ائر لائن کی حجاج کرام سے سامان بھی مقررہ وزن تک اپنے ساتھ لانے کی اپیل ڈی جی سول ایوی ایشن کو قومی ایئرلائن کے چیف کمرشل آفیسرنے خط لکھا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر