مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں8.89فیصد اضافہ ریکارڈ

بزنس

کراچی(این این آئی)مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں8.89فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،دودھ،گھی،آٹے سمیت15چیزیں مہنگی ہوگئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق31 جنوری2019 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 8.89فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق ملک کے17 بڑے شہروں سے53اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیا گیا جس میں سے15اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 29اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر،چکن (زندہ)،کیلا، پیاز، گڑ، دودھ(تازہ)،چاول اری 6،گھی(کھلا)،خوردنی تیل،بیف، آٹا،

چائے کا کپ،دال چنا،گندم اور مٹن کی قیمتوں میں اضافہ لہسن،ایل پی جی(سیلنڈر)، انڈہ (فارمی)،آلو ،سرخ مرچ(پسی ہوئی)، دال مونگ،دال مسور،ویجیٹیبل گھی،چینی کی قیمتوں میں کمی جبکہ خشک دودھ،دال ماش، آگ جلانے والی لکڑی،چاول باسمتی(ٹوٹا)، کوکنگ آئل، بیف پلیٹ،دال پلیٹ، موٹا لٹھا، دہی، مٹی کا تیل، ڈبل روٹی،نمک،چائے ،سگریٹ،لان (کپڑا)، جارجٹ،سینڈل،چپل،الیکٹرک چارجز ،گیس چارجز ،ماچس،الیکٹرک بلب ،واشنگ سوپ ،پیٹرول، ھائی سپیڈ ڈیزل،لوکل کال اورصابن کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر