دنیا بھر میں رشوت کی مالیت 15 سے 20 کھرب ڈالرز ہے: کرسٹین لاگاردے

بزنس

دبئی (این این آئی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لاگاردے نے کہا ہے کہ کرپشن میکرو معیشت پر اثر انداز ہوتی ہے اور یہ شرح نمو کے لیے مسئلہ نہیں بلکہ یہ اعتماد کے لیے بھی مسئلہ ہے۔عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے آئی ایم ایف نےچھے ماہ قبل عالمی معیشت کو درپیش مسائل اور اس کے کم زو ر پہلوؤں کا جائزہ لیا تھا اور ان کی شناخت کی تھی۔اس سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ اگر زیادہ بدعنوانی ہوگی تو پھر اعتماد کا فقدان ہوگا ،کم آمدن پیدا ہوگی اور

نوجوان لوگ اپنے ممالک کو چلانے والے اداروں پر کم اعتماد کریں گے۔لاگاردے کے تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں رشوت کی مالیت یا لاگت 15 سے 20 کھرب ڈالرز کے درمیان ہے۔یہ ایک بہت بڑی رقم ہے۔انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی سالانہ شرح نمو میں ایک فی صد کمی کردی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ تیل کی قیمتوں میں گذشتہ سال اکتوبر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اب بھی ان میں اتار چڑھاؤ جاری ہے او ر 2014ء سے تیل کی قیمتوں میں عدم استحکام پایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف خطے کو مجموعی طور پر دیکھتا ہے اور وہ بالعموم ان میں تیل برآمد کرنے اور درآمد کرنے والے ممالک کے لحاظ سے فرق کرتا ہے۔ہم نے اس سال اور آیندہ سال کے لیے تیل درآمد کرنے والے ممالک کی شرح نمو کے حوالے سے پیشین گوئی یا تخمینے کو برقرار رکھا ہے۔انھوں نے لبنان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے اس ملک کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار ہیں۔ہمارا اس کے لیے کوئی پروگرام تو نہیں لیکن ہم اس سے مسلسل مذاکرات کررہے ہیں کہ اس کو پالیسیوں کے ضمن میں کیا کرنا چاہیے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر