حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے،رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 33.5 فیصد کمی

بزنس

کراچی(این این آئی)حکومتی اقدامات کے باعث رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران ملک کے تجارتی خسارے میں 33.5 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق

رواں مال پہلے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر 2019) کے دوران ملک کی برآمدات گزشتہ مالی سال کےاسی دورانیے کے مقابلے میں 3.6 فیصد اضافے کے ساتھ 7.53 ارب ڈالر رہی جبکہ اسی دوران درآمدات کی مالیت 19.3 فیصد کمی سے 15.30 ارب ڈالر رہی۔جولائی تا اکتوبر 2019 کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں3.9 ارب ڈالر کی کمی ہوئی، تجارتی خسارے میں 33 فیصد کمی دیکھی گئی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر