فائن آٹا پر پابندی کے بعد میدہ اور سوجی کی برآمد پرعائد پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

بزنس

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی حکومت نے فائن آٹا پر پابندی کے بعد میدہ اور سوجی کی برآمد پرعائد پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کردیاہے۔ اس ضمن میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیاہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔سرکاری طور پر جاری نوٹیفیکشین میں کہا گیاہے کہ وفاقی کابینہ نے یکم نومبر کو پابندی کی منظوری دی تھی۔ذرائع کا کہناہے کہ میدہ اور سوجی کی برآمد پر پابندی کے پی حکومت کی درخواست پر لگائی گئی۔ میدہ اور سوجی کی آڑ میں افغانستان کو اسمگلنگ ہورہی ہے، حکومت گندم,آٹے اور فائن آٹے کی برآمد پر پہلے ہی

ہی پابندی عائد کرچکی ہے۔وفاقی حکومت نے گندم اور آٹے کی برآمد پر 11 ستمبر 2019 کو پابندی لگائی تھی، حکومت نے فائن آٹے کی برآمد پر 26اکتوبر 2019کو پابندی لگائی تھی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر