کیا لکی موٹرز کا پاکستان میں 20 ارب روپے کی لاگت سے پیداواری پلانٹ مکمل ہو گیا؟

بزنس

اسلام آباد(آن لائن)موٹرساز کمپنی کیا لکی موٹرز نی20 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والا پلانٹ مکمل کرلیا،یہ پلانٹ ڈیڑھ سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ کیا لکی موٹرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) محمد فیصل نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کی آٹو موبائل مینو فیکچرر کیا اور یونس برادرز گروپ (وائی بی جی) کے باہمی اشتراک سے اندرون ملک گاڑیوں کی تیاری کے لیے پروڈکشن پلانٹ کی تکمیل پر 20 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے،اسے ایک سال چھ ماہ کی ریکارڈ قلیل مدت میں مکمل

کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلانٹ کی سالانہ پیداواری استعداد 50 ہزار یونٹس ہے،صرف 14 ماہ کے دوران کمپنی کی جانب سے پاکستان کے 11مختلف شہروں میں 18 ڈیلر شپس بھی دی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک ہزار افراد کے پاس صرف 17یا 18 گاڑیاں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں گاڑیاں تیار کرنے والی صنعت کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ محمد فیصل نے کہا کہ کمپنی اپنے صارفین کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل عالمی معیار کی گاڑیاں متعارف کروا رہی ہے تاکہ صارفین کو عالمی معیار کے مطابق جدید ترین یا سہولت اور سستی سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر