’’فوربز‘‘ نے پاکستان کو کاروبار کیلئے بہترین ملک قرار دیدیا

بزنس

اسلام آباد(آن لائن) معروف امریکی جریدے ’’فوربز‘‘ نے پاکستان کو کاروبار کیلئے بہترین ملک قرار دیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق کاروبار، سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے جریدے فوربز نے

پاکستان کو کاروبار کیلئے بہترین ملک قرار دیا ہے۔فوربز کے مطابق پاکستان کا شمار ان تین ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نےرواں سال مجموعی طور پر مثبت پیشرفت کی ہے اور اس حوالے سے پاکستان 32 ویں نمبر سے 14 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران خواتین کی قیادت اور سرمایہ کاری میں آسانی کے حوالے سے بھی پاکستان کے درجےمیں غیرمعمولی بہتری آئی ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اقتصادی اصلاحات کا نتیجہ ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر