ایک ڈالر 160روپے کا ہوگیا

بزنس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قیمتی جانوں کے بعد کورونا وائرس نےاب معیشت کو بھی نگلنا شروع کر دیا، پاکستان میں گزشتہ کئی دنوں سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے جس کے بعد ڈالر واپس160روپے کی سطح پر جا پہنچا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغازکے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آ یاہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 160 پر فروخت ہو رہاہے ۔یاد رہے کورونا وائرس کے پیش نظر ضروری مشینر ی اور دیگر چیزوں کی درآمد میں آسانی پیداکرنے کیلئے سٹیٹ بینک نے گزشتہ روز ہی شرحسود میں مزید ڈیڑھ فیصد کمی کر دی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر