راجہ بازار میں آگ لگ گئی ،روئی رسی، اور پلاسٹک اشیاء کی دکانیں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں

بزنس

راولپنڈی (این این آئی)راجہ بازار نمک منڈی کارنر پر واقع روئی کی دکانوں میں آتشزدگی، روئی رسی، اور پلاسٹک اشیاء کی دکانیں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122. اور سٹی ڈسٹرکٹ فائر بر یگیڈ موقع پر پہنچیں ،

آگ بجھانے کے عمل میں 40 سے زائد اہلکار اور فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں سمیت واٹر ٹینک شامل تھے ۔ حکا م کے مطابق آگ لگنے کی فوری وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ،ریسکیو دیگر فائربریگیڈ کی کاوشوں کے بعد آگ بجھائی گئی ، روئی رسی،کپڑے اور پلاسٹکاشیاء کی دکانوں کو لپیٹ میں لینے والی آگ کے باعث درجنوں دکانیں جل گئیں ۔ تاجروں نے کہاکہ کروڑوں کا نقصان ہوا امدادی اداروں نے بہترین کام کیا،حکومت مالی مدد کرے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر