فضائی پروازوں کی صورتحال معمول پر آنے میں کتنے سال لگ سکتے ہیں؟ انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بتا دیا

بزنس

نیویارک (این این آئی)انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آیاٹا) کے ڈائریکٹر جنرل الیگزینڈر ڈی جیونیاک کا کہنا ہیکہ دنیا بھر میں فضائی پروازوں کی صورتحال معمول پر آنے میں 4 سال لگ سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل الیگزینڈر ڈی جیونیاک نے کہا کہ

ائیر ٹریفک کی بحالی مختلف ملکوں میں سرحدیں کھولنے سے مشروط ہے، پہلے توقع کی جا رہی تھی کہ فضائی سفر کی صورتحال 2023 تک معمول پر آ جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ائیر ٹریفک کی کورونا وائرس سے پہلے والی صورتحال 2024 تک بحال نہیں ہو سکتی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھرمیں فضائی آپریشن معطل ہے جس کی وجہ سے ائیر ٹریفک انڈسٹری شدید متاثر ہوئی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر