ڈالرمہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو

بزنس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے اضافہ جس کے بعد ڈالر 167 روپے 21 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازہوا تو 100 انڈیکس 38 ہزار 836 پوائنٹس پر تھا

اور کچھ ہی دیر میں اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تاہم یہ تیزی کا سلسلہ مسلسل برقرار نہیں رہ سکا اس میں کمی ہو نا شروع ہو گئی تاہم اب انڈیکس 15 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 851 پوائنٹس پر آگیا ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر