حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کر دیا نوٹی فکیشن جاری

بزنس

اسلام آباد( آن لائن) وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں صفر اعشاریہ 50 فیصد اضافہ کردیا ہے جس کے بعد بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھ کر 10.32 فیصد سالانہ ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹ اکاونٹس پر منافع کی شرح بڑھا 10.32 فیصد سالانہ اور 860 روپے ماہانہ کردی گئی ہے جب کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹساور اسپیشل سیونگ اکاونٹس پر منافع کی ماہانہ

شرح بڑھا کر 3400 روپے ماہانہ جبکہ چھ ماہ بعد 6.8 فیصد کردی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر ہر 6 ماہ بعد منافع کی شرح بڑھا کر7. 8 فیصد کے حساب سے 650 روپے ماہانہ کردی گئی ہے، 10 سالہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 2 لاکھ پچاس ہزار روپے کردی گئی ہے، سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 8.6 فیصد کردی گئی ہے۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 3 ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 6.12 فیصد کے حساب سے 1530 روپے چھ ماہ کے سرٹیفکیٹس کے لئے 6.14 فیصد کے حساب سے 3070 روپیاور بارہ ماہ کے سرٹیفکیٹس کے لئے 6.2 فیصد کی اضافہ شدہ شرح کے ساتھ منافع بڑھا کر 6200 روپے کردیا گیا گیا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر