عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،نیا ریکارڈ قائم

بزنس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پہلی بار سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار ڈالر پر پہنچ گئی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 30 دنوں کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 186.77 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے

جب کہ 6 ماہ کے دوران 30 فیصد اضافے کے ساتھ سونا 415 ڈالر مہنگا ہوا ،ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کی غیر یقینی صورت حال ہے اور دنیا بھر میں سرمایہ کار اپنا سرمایہ سونا خرید کر محفوظ کررہے ہیں۔سونے کی قیمتوں میں اضافے کی دیگر وجوہات میں امریکااور چین کے درمیان بڑھنے والی سفارتی اور معاشی کشیدگی اور ڈالر کی قدر میں کمی بھی بتائی گئی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر