شکارپور…..تحریک انصاف کے چیئرمین عمر ان خان کہاہے کہ تحریک انصاف سانحہ شکار پور کے لواحقین کے لانگ مارچ کی حما یت کر ے گی ،سندھ حکومت بھٹو کے نام پر عوام کو لوٹنا بند کرے۔پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے عمرا ن خان کا کہناتھاکہ سند حکوت بھٹو نے نام پر عوام کو لوٹنا بند کرے اور سانحہ شکار پور کے ذمہ دارن کا تعین کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے ۔انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت کے نام پرلوگوں کو مارا جا راہے ،جب تک پولیس ٹھیک نہیں ہوگی اس وقت تک ملک سے دہشت گرد ی ختم نہیں ہو گی کیونکہ پولیس کو سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتاہے اور دوسرے صوبوں کے لیے کے پی کے کی پولیس ایک مثال ہے ۔ہر علاقے کے ایس ایچ او کو پتہ ہوتاہے کہ اس کے علاقے میں کیا ہوا رہاہے اور کون کو ن فرقہ واریت پھیلا رہاہے لیکن کوئی بھی کارروائی نہیں کی جاتی ۔
عمرا ن خان کا کہناتھا کہ جیسے ہی انہوں نے دھرنا ختم کیا ویسے ہی حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کا پہاڑ توڑ دیا جس سے غریب عوام کے لیے نئی مشکلا ت کھڑی ہو گئی۔انہوںنے کہاکہ انہوں آج تک ایسا براحال کسی صوبے کے لوگوں کا نہیں دیکھا جو سندھ کے لوگوں کا دیکھاہے ،کسانوں کا توانتہائی براحال ہے جس کا کوئی جواب ہی نہی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ حکومت جے آئی ٹی کی رپورٹ پر عملدآمد کرتے ہوئے بلدیہ ٹاﺅ ن کے لوگوں کو انصاف دے اور ایم کیوا یم کیخلاف کارروائی کرے۔
