کوئی کھلاڑی انجرڈ ہوا تو سعید اجمل متبادل کےطور پر دستیاب ہیں،شہریار خان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ امید کے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑ فٹنس مسائل کا شکار نہیں ہوگا اور اگر کوئی کھلاڑی انجرڈ ہوا تو سعید اجمل متبادل کے طور پر دستیاب ہیں۔ 

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اوربھارت کا مقابلہ دلچسپ ہوگا اور امید ہے کہ قومی ٹیم فتح حاصل کرے گی لیکن شائقین کو چاہیئے کہ کھیل کو کھیل ہی رہنے دیا جائے اسے جنگ کا میدان نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے مقابلہ اہم ہے لیکن کھلاڑیوں کو بھارت سے جیتنے پر نہیں بلکہ ورلڈ کپ جیتنے پر انعامات سے نوازا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ  2015ء میں کوئی بڑی ٹیم پاکستان نہیں آرہی اور امید ہے کہ 2 سے 3 سال میں پاکستانی گراؤنڈ آباد ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ کل سے شروع ہونے والے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ اتوار کو ایڈیلیڈ اوول میں ہوگا ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Copyright © 2020 ZeroPoint. Powered by Microsol.

اوپر