برسبین……. آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کرکے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
پول ’’اے‘‘ کی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برسبین میں کھیلا جانا تھا جس کے لئے دونوں ٹیمیں پوری طرح تیار تھیں تاہم تیز ہوا کے ساتھ بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا جس کے باعث میچ منسوخ کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ہے کہ میچ نہ ہونے کی صورت میں تماشائی اپنے ٹکٹ واپس کر سکیں گے۔
