پاکستان میں نئی تاریخ رقم!مریض کو بے ہوش کئے بغیر دماغ کا آپریشن ،جانتے ہیں اس شخص کی حالت اب کیسی ہے؟

صحت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور کے جنرل ہسپتال میں پہلی بار مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن،ڈاکٹروں نے جدید طریقہ علاج کے ذریعے 90فیصد سے زائد ٹیومر نکال دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بے ہوش کیے بغیر برین ٹیومر کا علاج اب پاکستان میں بھی ممکن ہوگیا،یہ کارنامہ جنرل ہسپتال کے ہیڈ آف نیوروسرجری پروفیسر رضوان مسعود بٹ اور ان کی ٹیم نے انجام دیا ۔ نارووال کے 40 سالہ مریض دلاور سردرد کی شکایت لیےدو ہفتے قبل ہسپتال آیاتھا ۔

اسکا سی ٹی سکین کرایا گیا تو برین ٹیومر کا انکشاف ہوا.چنانچہ نیوروسرجری کے آٹھ سے 10 ماہر ڈاکٹروں نے اسے بے ہوش کیے بغیر آپریشن کردیا، مریض دلاور اب مکمل صحت مند ہے،پروفیسر ڈاکٹر رضوان مسعود بٹ نے بتایا کہ مریض کے متاثرہ حصہ کو سُن کرکے ٹیومر نکال دیا گیاہے،دلاور کو پانچ روز بعد ڈسچارج کر دیا جائے گا۔پروفیسر ڈاکٹر رضوان مسعود کا کہنا ہے کہ دماغ کےبعد ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن بھی اسی طریقے سے ہوگا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر