کانگو : ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ

صحت

جنیوا(این این آئی)گزشتہ چھ ماہ سے افریقی ملک کانگو میں خطرناک ایبولا وائرس مزید پھیلتا جا رہا ہے۔ صرف جنوری میں تقریبا ایک سو ہلاکتیں اسی وائرس کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا میں عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ اس ملک کے دو شمالی صوبوںمیں مزید سات سو سے زائد کیس سامنے آئے ، ابھی تک اس وائرس سے چار سو چودہ مریض ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دیگر

چون مریضوں کی موت بھی اسی وائرس کے سبب ہوئی ہے۔ صرف جنوری میں تقریبا ایک سو ہلاکتیں اسی وائرس کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر