ٹنڈو الہیار : مضر صحت کھانا کھانے سے 163 افراد بیہوش

صحت

ٹنڈوالہیار(این این آئی)شہر میں مضر صحت کھانا کھانے سے 163 افراد کی حالت غیر ہوگئی ہے جنہیں بیہوشی کی حالت میں ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا میڈیا کے مطابق امان اللہ کالونی میں مضر صحت کھانا کھانے والے اب تک 163 افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے تاہم ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ گیا۔ ہسپتال پہنچنے والے تقریباً تمام افراد بیہوشی کی حالت میں ہسپتال لائے گئے ہیں۔ہسپتال کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ متعدد افراد کو صورتحالکی سنگینی کے پیش نظر حیدرآباد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا پولیس کے ذرائع کے مطابق تاحال معلوم

نہیں ہوسکا ہے کہ اتنے زیادہ افراد نے ایک ساتھ کھانا کیسے کھایا؟ متعلقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حقائق جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ایس ایس پی رخسار کھاوڑ کا کہنا ہے کہ مریضوں کو فی الوقت ہسپتالوں میں منتقل کررہے ہیں اورجائے وقوعہ کا معائنہ بھی ہورہا ہے تاکہ ثبوت وشواہد ضائع نہ ہوجائیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر