جرمنوں کی اوسط متوقع عمر میں مزید اضافہ، عورتیں مردوں سے آگے

صحت

برلن(این این آئی)جرمنی میں عام شہریوں کی اوسط متوقع عمر میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔جرمن میڈیا نے بتایاکہ وفاقی جرمن دفتر شماریات کے مطابق اب لڑکیوں کی اوسط متوقع عمر 83.3 برس ہو گئی ہے

جبکہ نئے پیدا ہونے والے لڑکے اوسطا 78.5 سال تک زندہ رہیں گے۔ اس طرح مستقبل میںخواتین کی متوقع فی کس اوسط عمر مستقبل کے مردوں کے مقابلے میں 4.8 سال زیادہ ہو گی۔ جرمن عوام میں طویل العمری کے رجحان سے متعلق یہ نئے حقائق 2016 سے لے کر2018 تک کے لیے اس ڈیٹا کے تجزئیے کے نتیجے میں سامنے آئے، جسے لائفٹیبل کہا جاتا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر