کراچی میں خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش خاتون کو سانس لینے میں تکلیف ،نجی اسپتال انتظامیہ کاکرونا میں ڈالنے کی کوشش اہلخانہ اور انتظامیہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

صحت

کراچی(این این آئی) شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے نومولود میں تینوں لڑکے شامل ہیں۔ڈاکٹرزکے مطابق تینوں بچے صحت یاب ہیں اور انہیں چند گھنٹے انکیوبیٹر میں رکھنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔خاتون کے شوہرفیضان شیخ نے بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ساتھ خیریت کے تین بچوں سے نوازا جس پر بہت خوش ہوں، بچوں کی اچھی تربیت کرتے ہوئے انہیں اعلی تعلیم دلوائیں گے۔دوسری جانب اہلخانہ نے بتایاکہ بچوں کی پیدائش کے بعد خاتون کو

سانس لینے میں تکلیف ہوئی تو نجی اسپتال انتظامیہ نے انہیں کرونا میں ڈالنے کی کوشش کی جس پر اہلخانہ اور اسپتال انتظامیہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔اہلخانہ کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے تلخ کلامی کے بعد خاتون کو کرونا مریض ثابت کرنے کا اپنا ارادہ ترک کردیا جس کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر