پلازمہ تھراپی کے طریقہ علاج کے تحت کرونا وائرس کے کئی مریض صحتیاب

صحت

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں پلازما کے ذریعے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی حکومتی پالیسی کے مطابق اب تک مختلف ہسپتالوں میں کئی مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ترجمان وزارت صحت ساجد شاہ نے بتایا کہ

ملک بھر کے ایسے ہسپتال جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے ان کی انتظامیہ کو حکومت کی جانب سے پلازما بینک بنائے جانے اور اس کے ذریعے علاج کو یقینی بنانے کی تلقین کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پلازما تھیراپی کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مؤثر طریقہ علاج ہے، ہسپتالوں سے صحت یاب ہونے والےمریضوں کو اینٹی باڈیز کی خاطر پلازما عطیہ کرنے کے متعلق آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر