امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بلڈ کینسر کے علاج کی دوا منظور کر لی

صحت

واشنگٹن (این این آئی )امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)نے بلڈ کینسر کے علاج کیلئے تیار کی گئی دوا بیلنٹامیب میفاڈوٹن کی منظوری دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق

امریکا میں مائیلوما بلڈ کینسر کی دوسری عام شکل ہے جو قابل علاج تو ہے مگر اس کے مریض ٹھیک ہو کر بھی بار بار اس میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔دوا ساز کمپنی گلیکسواسمتھ کلائن (جی ایس کے)اپنی دوا بیلنٹا میب میفاڈوٹن یا جسے بلین ریپ بھی کہا جاتا ہے کی آزمائش کر رہی تھی جس کی منظوری اب امریکی ایف ڈی اے نے دے دی گئی ہے۔دوا بنانے والے ماہرین کاکہنا تھا کہ اس دوا کے استعمال کی منظوری ان افراد کے لیے دی گئی ہے جو بار بار مائیلوما میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور پھر ان کی قوت مدافعت علاج کے قابل نہیں رہتی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر