سزا کیوں ملی؟ مجرم نے اپنے ہی وکیل کی پٹائی کردی

دلچسپ و عجیب

اوہائیو(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست اوہائیو میں مجرم نے جج کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد اپنے ہی وکیل کی عدالتی احاطے میں پٹائی شروع کردی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کی کاؤنٹی کویاہوگا کی عدالت میں ایک مجرم نے کیس ہارنے اور 47 سال قید کی سزا ملنے پر اپنے ہی وکیل کی پٹائی شروع کردی۔ جج کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد مجرم آپے سے باہر ہوگیا اور اپنے وکیلآرون بروکلے پر چڑھ دوڑا اور اس پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کردی۔ رپورٹ کے مطابق اس اچانک حملے پر وہاں موجود دیگر

وکیل اور پولیس اہلکاروں نے مجرم کو فوری طور پر قابو کرکے جیل منتقل کردیا۔ مجرم کی جانب سے وکیل آرون بروکلے پر چڑھائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ چسٹن نامی مجرم کو پولیس نے 2017 میں گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر