سعودی عرب میں 400سال پرانادرخت جڑسے اکھڑگیا،اہل علاقہ غمگین

دلچسپ و عجیب

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی الباحہ گورنری میںبنی کبیرکے مقام پر موجودرقع الحدب نامی400 سال پرانے درخت نے مقامی آبادی کو اس وقت دکھی کردیا جب درخت بغیر کسی وجہ کے اچانک دو حصہ میں تقسیم ہونے کے ساتھ جڑوں سے اکھڑ گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق رقع الحدب کے ساتھ مقامی آبادی کی تاریخی یادیں وابستہ تھیں۔ وہ درخت کا درخت اور دوست کا دوست تھا۔ گھنا سایہ دار درخت علاقے کی ایک حسین یاد گار تھی۔ صدیوں سے اس کے سائے تلے بڑی بڑی محفلیں جمتیں۔ کبھی دو فریقین کے درمیان صلح کے لیے اس کے سائے تلے

جرگے کیےجاتے۔ مشاعرے ہوتے۔ داستان گوئی کی محفلیں لگتیں اور مسافرو راہ گیر اس کے سائے میں بیٹھ کر آرام پائیں مگر اب سایہ دار پیڑ نہیں رہا۔کچھ رہائشیوں نے بتایا کہ معمر افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس درخت کو بچپن میں ایسا ہی دیکھا۔ وہ بوڑھے ہوگئے مگر درخت جیسا تھا ویسا ہی رہا۔ بنی کبیر کے کچھ رہائشیوں نے بھی اس درخت کے ٹکڑے ہونے کی وجہ کوتاہی کو اور انتظامیہ کی غفلت قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت کی جانب سے مناسب دیکھ بھال نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں ایک سایہ دار یادگار درخت زمین بوس ہوگیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر