آوارہ کتے نے بچوں کی مدد کر کے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے

دلچسپ و عجیب

تبلیسی(این این آئی)جورجیا کے ایک آوارہ کتے نے بچوں کی مدد کر کے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر کھڑے بچے زیبرا کراسنگ سے گزر کر دوسری طرف جانا چاہتے ہیں

گر شاہراہ پر ٹریفک کی وجہ سے وہ ایسا کر نہیں پارہے تھے۔ویڈیو میں نظر آنے والے بچے کسی اسکول کے ہیں، جن کی ٹیچر انہیں جمع کر کے ایک ساتھ سڑک پار کروانے کی کوشش کررہی تھیں تو اسی دوران فٹ پاتھ پر بیٹھا کتا بیچ سڑک پر آگیا اور اْس نے گزرنے والی گاڑیوں پر بھونکنا شروعکیا۔بعد ازاں کتا سڑک کے درمیان میں اور اْس نے ٹریفک کو رکوایا، جیسے ہی کار والے نے جلدی جانے کے لیے ہارن بجایا تو کتے نے اْس پر بھونکنا شروع کردیا۔‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر