صدراوباما کی 3مسلمان طلباء کے قتل کی مذمت

انٹرنیشنل

امریکی صدر براک اوباما نے نارتھ کیرولینا میں تین مسلمان طلباء کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے سفاکانہ اقدام قرار دیا ہے۔ تین مسلمان طلباء کے قتل پر جاری بیان میں امریکی صدربراک اوباما کا کہنا تھا کہ کسی شخص کو بھی اس کی رنگت یا مذہب کی بنیاد پرنشانہ نہیں بنایا جا سکتا، طلبا کا قتل ظالمانہ فعل ہے۔دوروزقبل چیپل ہل کے علاقے میں ایک شخص نے دوخواتین سمیت تین طلباء کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، مسلمان طلباء کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے امریکی صدر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس معاملے پراپنا موقف واضح کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قاتل نےایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسلام مخالف بیانات جاری کیے تھے، جس میں مسلمانوں سے نفرت کا اظہار کیا گیا تھا۔ دومسلمان طالبات اور ایک طالبعلم کے قتل کو عالمی میڈیا کی جانب سے مناسب کوریج نہ دیئے جانے پر سوشل میڈیا نے اسےتنقید کا نشانہ بنایا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Copyright © 2020 ZeroPoint. Powered by Microsol.

اوپر