سنگ دل ماں نے اپنی تین کمسن بچیوں کو زندہ جلا دیا

انٹرنیشنل

بیلجئم میں ایک سنگدل ماں نے شوہر سے جھگڑے کا غصہ اپنی 3 کمسن بچیوں پر نکالتے ہوئے انہیں کمرے میں بند کرکے زندہ جلا دیا۔ قاتل عورت کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوچکی تھی اور اسکے شوہر نے بچوں کی تحویل کیلئے عدالتی چارہ جوئی شروع کی جس پر عورت نے غصے میں آکر اپنی 2،4اور 6سال کی بچیوں کو کمرے میں بند کرکے آگ لگادی جبکہ اسکی 9 سالہ بیٹی سکول میں ہونے کی وجہ سے بچ گئی۔پولیس نے عورت کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Copyright © 2020 ZeroPoint. Powered by Microsol.

اوپر