فرانسیسی صدرعمانوئل ماکروں کا امریکا سے علیحدہ یورپی فوج تشکیل دینے کا مطالبہ

انٹرنیشنل

پیرس (این این آئی)فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں نے یورپی فوج تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ برّاعظم کو درپیش خطرات سے نمٹا جا سکے۔یورپی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے ماکروں کا کہنا تھا کہ جب تک ہم ایک حقیقی یورپی فوج کے حامل نہیں ہوتے اْس وقت تک یورپ میں رہنے والوں کی حفاظت ممکن نہیں۔فرانس کے صدر نے روس کی جانب سے یورپ کے لیے پیدا کیے جانے والے خطرات کی جانب توجہ دلائی۔ انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ یورپ کو اس کی قدرت رکھنا چاہیے۔وہ امریکا پر انحصار کے

بغیر تن تنہا اپنا دفاع کر سکے۔ماکروں نے یورپ کے عوام میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی اور قوم پرستی سے خبردار کیا۔فرانس کے صدر کے مطابق آئندہ برس مئی میں ہونے والے یورپی یونین کے انتخابات میں دائیں بازو کے متشدد حلقوں کی بڑی کامیابی کا امکان ہے۔ ماکروں نے زور دیا کہ اس رجحان کے خلاف مزاحمت کی ضرورت ہے۔ماکروں نے باور کرایا کہ یورپی یونین ، امن اور ترقی کے واسطے ایک منصوبہ ہے جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر