عراق میں داعش کا نشانہ بننے والوں کی 200 سے زیادہ اجتماعی قبریں ملیں،اقوام متحدہ

انٹرنیشنل

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ عراق میں جن علاقوں پر داعش تنظیم کا قبضہ رہا ، وہاں 200 سے زیادہ اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں۔غیرمیرخبررساں ادارے کے مطابق یہ بات عراق کی امداد کے لیے اقوام متحدہ کے مشن اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر کے دفتر سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔رپورٹ کے مطابق ہلاک شدگان میں بچے،خواتینعمر رسیدہ افراد اور معذورین کے علاوہ عراقی پولیس اور فوج کے اہل کار بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ یہ لوگ جون2014ء سے دسمبر 2014ء کے درمیان دہشت گرد تنظیم کا داعش کا نشانہ بنے

جب تنظیم شمالی عراق میں ایک بڑے رقبے پر قابض تھی۔رپورٹ میں عراقی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ 202 اجتماعی قبروں میں زیادہ تر نینوی، کرکوک، صلاح الدین اور انبار صوبے میں پائی گئیں۔اقوام متحدہ نے عراقی حکام سے مطالبہ کیا کہ ان ٹھکانوں کو برقرار رکھا جائے تا کہ یہاں سے جرائم کے شواہد حاصل کیے جا سکیں اور لاپتا افراد کے اہل خانہ کو ان لوگوں کے انجام کے حوالے سے جواب دیا جا سکے۔رپورٹ کے اندازے کے مطابق مذکورہ 202 اجتماعی قبروں میں لاشوں کی مجموعی تعداد 6 سے 12 ہزار کے درمیان ہو گی۔تاہم حقیقی تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ اس لیے کہ رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ کھدائی کے دوران 28 اجتماعی قبروں سے 1258 افراد کی باقیات نکالی گئیں۔ ان 28 میں 4 قبریں دیالی صوبے میں ، 23 صلاح الدین میں جب کہ ایک نینوی صوبے میں ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر