زمبابوے : المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 47 افراد جاں بحق ہوگئے

انٹرنیشنل

ہرارے(این این آئی)زمبابوے میں ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 47 افراد جاں بحق ہوگئے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ جنوبی علاقوں ھرارے اور روسابی کے درمیان پیش آیا۔پولیس ترجمان پال نیاثی نے بتایا کہ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ موٹاری شاہراہ پر پیش آیا۔حکومت کے مقرب اخبار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ ایک بیانمیں کہا گیاکہ حادثے کے جگہ کی تصاویر خوفناک ہونے کی وجہ سے شائع نہیں کی جا رہی ہیں۔خیال رہے کہ زمبابوی میں ٹریفک حادثات روز کا معمول ہیں۔ کئی سال کی لاپرواہی کے بعد اب حکومت

نے سڑکوں کی تعمیر اور ٹریفک قوانین کی اصلاحات کی کوششیں شروع کی ہیں۔اسی طرح کا ایک حادثہ رواں سال جون میں پیش آیا تھا جس میں 43 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر