ہم آپ کیلئے یہ کام کرینگے۔۔۔چین نے پاکستان کیساتھ ساتھ افغانستان میں بھی شاندار منصوبہ شروع کرنیکا اعلان کر دیا

انٹرنیشنل

کابل (نیوز ڈیسک) چین نے پشاورتا کابل ریلوے لائن بچھانے میں مدد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اک افغان سرحد کے دونوں جانب پینے کے پانی اور انفراسٹرکچر میں مدد دینگے،خطے کی ترقی کے لیے افغانستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے۔ ہفتہ کو چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے کابل میں سہہ فریقی وزرائے خارجہ کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چین پشاور سے کابل اورقندھارکے درمیان ریلوے لائن بچھانے میں مددکرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوںچین کے دوست ممالک ہیں، آئندہ سہہ فریقی کانفرنس کی میز بانی پاکستان کرے گا۔ انہوں

نے کہا کہ کانفرنس میں پاکستان اور افغانستان نے باہمی تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ دونوں ممالک کے تعلقا ت کی بہتری کے لیے تعاون چاہتے ہیں۔وانگ ای کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک کادہشت گردگروپوں کیخلاف مشترکہ جنگ پراتفاق ہے، خطے میں مفاہمتی عمل کوآگے بڑھانے کے لیے طالبان کومذاکرات کی میزپرلاناہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ تینوں ممالک نیون بیلٹ ون روڈمنصوبے کی حمایت کی ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر