حماس کا اسرائیل کے توسط سے قطری رقوم وصول کرنے سے انکار

انٹرنیشنل

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی حکمران ‘حماس’ نے اسرائیل کی نئی شرائط پر قطر سے 15 ملین ڈالر کی امداد کی تیسری قسط لینے سے انکار کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل کی طرف سے غزہ کو قطری امداد اس شرط پر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ غزہ کی سرحد پر کسی قسم کا کوئی پرتشدد احتجاج نہیں ہوگا مگر حماس نے اسرائیل کی یہ شرط مسترد کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حماس نے باور کرایا ہے کہ غزہ کی سرحد پر احتجاجروکنے کی شرط قطر کی

ہے اسرائیل کی نہیں۔خیال رہے کہ قطری امداد لینے سے انکار کی خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب فلسطین میں قطری سفیر محمد العمادی اور حماس کی قیادت کے درمیان غزہ میں ملاقات ہوئی ہے۔غزہ میں حماس تحریک کے نائب صدر خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم نے قطری سفیر کو کہہ دیا ہے کہ ہم دوحہ کی امداد کی آڑ میں نئی شرائط قبول نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں حق واپسی کے لیے جاری احتجاج سلب شدہ حقوق کے حصول تک جاری رہے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر