آسیہ بی بی پاکستان سے رہائی کے بعد کینیڈا پہنچ گئیں : وکیل سیف الملوک

انٹرنیشنل

برلن(این این آئی)آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک نے کہا ہے کہ توہین مذہب کے الزامات سے بری شدہ مسیحی خاتون آسیہ بی بی کینیڈا میں اپنی بیٹیوں کے پاس پہنچ گئی ہیں۔جرمن ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے وکیل نے بتایاکہ آٹھ سال تک جیل میں رہنے والی آسیہ بی بی اپنے خاوند کے ہمراہ کینیڈاپہنچی ہیں ،ہ اس وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔سیف الملوک کا مزید کہنا تھا کہ وہ سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر آسیہ بی بی کے پاکستان سے روانگی کے مقام اور وقت کے حوالے سے کچھ نہیں بتا سکتے۔ قبل ازیں

یہ کہا گیا تھا کہ آسیہ بی بی کسی عام مسافر پرواز کے ذریعے بیرون ملک نہیں جا سکتیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر