احتجاجی ریلیوں میں عوام بھرپور شرکت کریں : اپوزیشن لیڈر وینزویلا

انٹرنیشنل

کراکس(این این آئی)جنوبی امریکی ملک وینزویلا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اپوزیشن لیڈر خوان گوائیڈو نے اپنے ملک کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نکالی جانے والی احتجاجی ریلیوں میں بڑھ چڑھ کر شریک ہوں۔دوسری جانب مادورو حکومت نے ہوگو شاویز کی سوشلسٹ تحریک کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوائیڈو ملکی صدر نکولاس مادورو پر دباؤ بڑھاناچاہتے ہیں تا کہ وہ نئے انتخابات کا اعلان کریں۔ گوائیڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی یونین کا الٹی میٹم بھی ختم ہونے والا ہے اور اس مہلت

کے ختم ہونے پر سارے ملک کے عوام احتجاجی مظاہروں کا حصہ بنیں۔ اب تک صدر مادورو نے نئے پارلیمانی و صدارتی انتخابات کا مطالبہ رد کر رکھا ہے۔ دوسری جانب مادورو حکومت نے ہوگو شاویز کی سوشلسٹ تحریک کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر