صہیونی ریاست کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے وسط میں یہودی معبد کے قیام کی سازش کا انکشاف

انٹرنیشنل

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)مسجد اقصیٰ کیخلاف صہیونی ریاست کی جاری سازشوں میں ایک نئی سازش کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست مسجد اقصیٰ کے وسط میں مذہبی اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک معبد کی قیام کی تیاری کررہی ہے۔اطلاعات کے مطابق القدس امور کے فلسطینی تجزیہ نگار جمال عمرو نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کا ’باب الرحم‘ اس وقت صہیونی ریاست کے آہنی قبضے میں ہے،ہم ایک بڑے سانحے کی طرف بڑھ رہے ہیں جو سانحہ مسجد اقصیٰکے

وسط میں یہودی معبد کے قیام کی سازش ہے، صہیونی ریاست نے اس معبد کیلئے ’باب الرحم‘ ہی کا نام تجویز کیا ہے۔جمال عمرو نے کہا کہ ہم چاہیں یا نہ چاہیں مگرصہیونی ریاست باب الرحم کو نیا باب مغاربہ بنانا چاہتا ہے۔ مسجد اقصیٰ کے اندرونی حصے اورباب الرحم کے باہر 12 ہزار میٹر کا رقبہ قبضے میں لیا گیا ہے۔ اس جگہ سے گزرنے والے کسی بھی فلسطینی کو حراست میں لے لیا جاتا ہے۔جمال عمرو نے کہا کہ صہونی دشمن نے اپنے ناپاک قدم قبلہ اول کے اندر رکھ دیئے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر