یمنی فوج نے باقم میں حوثیوں کی 3 ہزار بارودی سرنگیں تلف کر دیں

انٹرنیشنل

صنعاء(این این آئی)یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملک کے شمالی علاقے صعدہ میں باقم کے محاذ پر ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے بچھائی گئی تین ہزار باردوی سرنگیں تلف کردی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ باقم میں بچھائی گئیبارودی سرنگیں ختم کرنے کا آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ فوج کے انجینیرنگ اسکواڈ نے دن رات کی محنت سے تین ہزار سے زاید بارودی سرنگیں تلف کردی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ باقم اور دیگر مقامات پر بچھائی گئی بارودی

سرنگوں کے خاتمے کا سلسلہ جاری ہے۔یمن کی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کیایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران باقم کے علاقے سے 3 ہزار بارودی سرنگیں تباہ کی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک حوثیوں کی بچھائی گئی 10 ہزار سے زائد بارودی سرنگیں تلف کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ یمن میں شکست خوردی حوثی باغیوں نے اپنا تعاقب روکنے کے لیے زیرقبضہ علاقوں کے اطراف میں گھروں اور کھیتوں میں اندھا دھند بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر رکھی ہیں۔ حوثیوں کی بچھائی بارودی سرنگیں مقامی شہریوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں۔ باغیوں سے چھڑائے گئے علاقوں میں باروددی سرنگوں کے دھماکوں کے نتیجے میں 815 شہری جاں بحق اور 942 زخمی ہوچکے ہیں۔ ان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر