ہم اس حد تک نیچے نہیں آئیں گے، مصری وزیر خارجہ کاترک صدر کو جواب

انٹرنیشنل

قاہرہ(این این آئی)مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کی جانب سے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی پر کی جانے والی نکتہ چینی کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے اورکہاہے کہ ہم گفتگو کے اس اسلوب سے دور رہتے ہیں اور اس سطح تک ہر گز نیچے نہیں آئیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ترکی کے صدر کی جانب سے اس کوشش کا مقصد مصرمیں عرب یورپ سربراہ اجلاس کے اہم ایونٹ کی جانب سے توجہ مبذول کرانا ہے۔سامح شکری نے مزید کہا کہ ہم اس

طرح کے بیانات کا جواب نہیں دیں گے کیوں کہ ہم جس چیز میں مصروف ہیں وہ اس سے کہیں زیادہ اہم ہے”۔ ان کا اشارہ سربراہ اجلاس کے انعقاد میں مصر کی مصروفیت کی جانب تھا۔اس سے قبل رجب طیب ایردوآن نے عبدالفتاح السیسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے ان کے ساتھ کسی بھی نوعیت کی ملاقات سے انکار کر دیا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر