پاکستان اوربھارت مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں،جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں : ہائیکو ماس

انٹرنیشنل

برلن(این این آئی)جرمنی نے پاک بھار ت حالیہ کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ممالک کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل ڈھونڈنا ہوگا،جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے،جرمن ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے جرمن وزیر ہائیکو ماس نے کہاکہ وہ امن قائم کرنے کی پاکستانیکوششوں کو سراہتے ہیں اوران کاملک خطے میں امن اور سلامتی چاہتا ہے ،انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل ڈھونڈنا ہوگا،جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے،انہوں نے بات چیت میں دونوں ممالک پر زور دیا کہ کشیدگی کو کم کرکے مل بیٹھ کر بات

چیت کریں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر