”اکھڑ اور احمق مت بنو ورنہ۔۔۔! امریکی صدرٹرمپ کا ترک صدرکو لکھا دھمکی آمیزخط سامنے آگیا

انٹرنیشنل

انقرہ (آن لائن) ترکی کی جانب سے شام میں فوجی کارروائی کے آغاز پر امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ترک ہم منصب اردوان کو لکھا گیا دھمکی آمیز خط منظر عام پر آ گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق خط اتنا عجیب ہیکہ وائٹ ہاؤس سے اس کے حقیقی ہونے کی تصدیق کرانا پڑی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خط میں ترک صدر کو لکھا کہ آپ ہزاروں افرادکو مارنے کا ذمہ دار نہیں بنناچاہتے، میں بھی ترک معیشت تباہ کرنے کا ذمہ دار نہیں بننا چاہتا۔امریکی صدر نے لکھا کہ کرد فوجی جنرل مظلوم عابدی آپ سے مذاکرات کرنا چاہتے

ہیں، جنرل مظلوم وہ رعایتیں دینے پر تیار ہیں جو کبھی نہیں دیں، جنرل مظلوم کا مجھے بھیجا گیا خط بھی آپ کو ارسال کر رہا ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے طیب اردوان کو تحکمانہ انداز میں کہا کہ اکھڑ اور احمق مت بنو، انسانیت کے انداز سے اقدام اٹھایا تو تاریخ آپ کو اچھے لفظوں سے یاد رکھے گی، اچھے اقدام نہ ہوئے تو تاریخ ا?پ کو شیطان کی حیثیت سے یاد کرے گی۔خط کے اختتام پر امریکی صدر نے ترک ہم منصب کو فون کرنے کا بھی عندیہ دیا۔ شام سے امریکی انخلا کے تین روز بعد تحریر خط پر 9 اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر