شام سے آنے والی امریکی فوج کو عراق میں قیام کی اجازت نہیں دی ، عراقی وزیر اعظم

انٹرنیشنل

بغداد(این این آئی)عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے شام سے انخلا کے بعد امریکی افواج کو عراق میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ ہم شام سے آنے والے امریکی فوجیوں سے متعلق بین الاقوامی قانون کے تحت کارروائی کر رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق عبد المہدی کے یہ ریمارکس عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کی جانب سے ایک بیان میں تصدیق کرنے کے بعد سامنے آئے کہ جن میں کہا گیا تھا کہ امریکی فوج کو عراق میں داخلی کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی اس حوالے سے حکومت کیطرف سے کوئی منظوری دی گئی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر